برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی غلط خبر پر پیمرا نے ڈان نیوز کو نوٹس بھیج دیا


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی غلط خبر پر پیمرا نے ڈان نیوز کو نوٹس بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈان نیوز نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے انتقال کی خبر چلادی تھی اور خبر میں حوالہ بی بی سی سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا دیا گیا تھا۔ اب پیمرا نے ڈان نیوز سے اس حوالے سے سات دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔

پیمرا نے جھوٹی خبر نشر کرنے پر ڈان نیوز کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سات دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments