گوجرانوالہ میں 56 زائرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا
گوجرانوالہ میں ملتان سے آئے زائرین کے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرنے پر 56 افراد کی رپورٹس پازیٹو آ گئیں. تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے گوجرانوالہ کے مکین 121 مسافروں کو 14 روز ملتان کے قرنطینہ میں رکھے جانے کے بعد تین روز پہلے گوجرانوالہ بھجوایا گیا تھا۔
سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Facebook Comments HS


