کرونا میں آن لائن کورس کرونا


آپ شاید یہ سوچ رہے ہوں گے کے میں کوئی بہت ہونہار طالب علم ہوں اور مجھے بہت پڑھائی کا بہت شوق ہوگا تو یقین کیجیے اس کالم کے اختتام تک آپ کو یقین ہوجائے گا کے مجھے تو اردو لکھنی بھی نہں آتی۔ بچپن سے ایک خواب تھا کے تعلیم ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند ہوجائے اور خوب آرام کیا جائے لیکن یہ خواب پورا ہوا بھی تو تب جب اس بات کا کامل یقین ہوگیا کے دنیا میں مقام حاصل کرنا ہے تو تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔ اب تھوڑی بات اس وائرس کی کرلی جائے جو آن لائن نقصان نہیں پہنچاتا لیکن آگر آپ آف لائن نظر آئے تو ضرور پکڑ لے گا۔

آج کل مجھ پر آن لائن کورسز کا بھوت سوار ہے میں نے گھر بیٹھے دنیا بھر کے بشمول ہارورڈ میڈیکل سکول کے فری کورس کرلیے ہیں۔ دراصل دنیا میں کمائی کا واحد آن لائن راستہ ہی یہ معلوم ہوتا ہے۔

آن لائن پیسے کمانے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن جو سب سے زیادہ مشہور ہیں ان میں بلاگنگ، فری لانسگ اور وی لاگنگ ہیں۔ اگر آپ کو اچھا لکھنا آتا ہے تو آپ فری لانسگ ویب سائٹس کے ذریعے اپنی سروسز لوگوں کو دے کر ماہانہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں یا آپ اپنا بلاگ بنا کر ارننگ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ڈیزائننگ آتی ہے تو آپ اس کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اچھا بولنا آتا ہے تو آپ اپنی آواز سے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کھانا پکانا آتا ہے تو اس سے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کو میک اپ کے طریقے معلوم ہیں تو آپ گھر بیٹھے اس سے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی کو یہ چیزیں نہیں آتی تو وہ کیا کرے؟ اگر آپ کو صرف پڑھنا آتا ہے تو آپ گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے سیکھنے کے لئے گوگل اور یوٹیوب کا استعمال کریں لیکن اگر آپ کو وہاں سے سمجھ نہیں آتی تو گورنمنٹ آف پاکستان نے 2018 میں ڈی جی سکلز کے نام سے اک پروگرام شروع کیا جس کا مقصد پاکستان کے ہر نوجوان کو گھر بیٹھے پروفیشنل سکلز سکھانا اور ارننگ کے قابل بنانا ہے۔ ڈی جی سکلز کی ویب سائٹ پر جائیں وہاں پر اکاؤنٹ بنائیں اور کورسز جوائن کریں۔

اک وقت میں آپ دو کورسز جوائن کر سکتے ہیں اور پہلی بار جوائن کرنے پر فری لانسنگ کا کورس ضروری ہے۔ فری لانسنگ کے ساتھ آپ کوئی اور اک کورس جوائن کر سکتے ہیں۔ کورس کی مدت 3 ماہ ہوگی جس میں آپ کو سٹارٹ سے ایڈوانس لیول تک کی چیزیں سکھائی جائیں گی۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ تین ماہ بہت زیادہ ہیں تو صرف اتنا سوچئیے گا کہ جو 10۔ 16 سال آپ نے تعلیم حاصل کی یہ اس کا 10 فیصد بھی نہیں اور یہ تین ماہ آپ کی بقیہ کی ساری زندگی کی آمدن کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ میں نے سوچا کے کیوں نہ جب میں اتنا وقت سوشل میڈیا پر لگاتا ہوں تو کیوں نا آن لائن لرننگ اور آن لائن ٹیچنگ کے بارے میں مفید اور معلومات آپ لوگوں تک پہنچا دوں۔

یہ تمام ویب سائٹس طلباء کو ان کے متعلقہ میدان میں جدید مہارتیں سیکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں اس کے علاوہ یہ ان کے سننے اور سمجھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں دنیا بھر میں اعلی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کی صف میں کھڑا کرتی ہے۔ ان میں سے اکثر ویب سائٹس یورپ اور امریکہ کے نصاب کے تحت تیار کی گئی ہیں لیکن ان میں عمومی موضوعات موجود ہیں جو پاکستانی پس منظر میں بھی فائدہ مند ہیں۔

سبق ڈاٹ پی کے
http://www.sabaq.pk

سبق ڈاٹ پی کے پر پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈرز، جن میں فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان شامل ہیں، کے لئے نویں سے بارہویں جماعت تک کے نصاب کی اب تک تیرہ ہزار سے زائد ویڈیو لیکچرز مفت دستیاب ہیں۔ ان میں فزکس، کیمسٹری، میتھس، بائیولوجی، انگلش اور جنرل سائنس کے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹی جماعتوں کے نصاب کے ساتھ ساتھ MCAT، Cambridge اور ECAT کے لیکچزر بھی دستیاب ہیں۔ یہ تمام ویڈیو لیکچرزسبق فاونڈیشن نے اپنی ویب سائٹپر مفت مہیا کر رکھے ہیں۔ سبق فاؤنڈیشن کے لیکچرز کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ ٹیچرز کی مدد لی جاتی ہے۔ بلینڈڈ لرننگ کے تصور کو عام کرنے کے لئے بہترین ٹیچنگ اسٹائل اور کوالٹی کنٹرول کے ساتھ ساتھ اساتذہ کمپیوٹر اینیمیشن اور ملٹی میڈیا کی مدد سے لیکچرز کو قابل فہم بناتے ہیں۔

سبق کی ویب سائٹ پر تمام مضامین کے لیے پریکٹس ٹیسٹ فیچر بھی موجود ہے۔ امتحانات کی بہترین تیاری کے لیے طلباء سبق فاؤنڈیشن کے پریکٹس ٹیسٹ فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ طلباء ہر مشق یا باب کے بعد یہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ یہ تمام ویڈیو انگلش میڈیم ہیں لیکن اردو زبان میں لیکچر دیے گئے ہیں۔ جن سے انگلش میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم طلبہ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ ویڈیوز ڈی ویڈی اور یو ایس بی فلیش میں قیمتاً بھی خریدی جا سکتی ہیں۔ جس کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

ای لرن پنجاب
https://elearn.gov.pk

حکومت پنجاب نے ”ای لرن پنجاب“ کے نام سے ویب سائٹ اور اپلی کیشن کا اجراء کیا جس میں پہلی جماعت تا بارہویں جماعت تک سائنس کی درسی کتب آن لائن کردی گئی ہیں۔ یہاں پر اردو اور انگریزی دونوں زبان میں سائنس اور ریاضی کی درسی کتب اور ویڈیوز دستیاب ہیں۔ ان کتابوں میں 13 ہزار سے زائد ویڈیو لیکچر، 592 مثالیں، 2100 اردو میں آڈیو اور ویٍڈیو لیکچرز جبکہ 1830 اینی میٹیڈ شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے بچے آسانی سے سائنس اورریاضی سیکھ سکتے ہیں۔ میٹرک اور انٹر کلاسز کی پریکٹیکلز بارے مواد بھی دستیاب ہے۔ مزید ازاں ٹیچر گائیڈز، اسیسمنٹ ٹیسٹ اور بچوں کے لیے دل چسپ اور آسان سائنسی تجربات کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ موبائل اپلی کیشن کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

خان اکیڈمی
https://www.khanacademy.org

اس ویب سائٹ پر ریاضی اور کمپیوٹنگ کے بارے میں تمام گریڈز کے طلبہ کے لیے بنیادی تصورات سکھانے کے لیے ویڈیو لیکچرز دستیاب ہیں۔ سکینڈری کلاسز کے لیے ریاضی یا حساب، تاریخ، ہیلتھ کیئر، طب، فنانس، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، علم فلکیات اور کمپیوٹرسائنس کے مضامین پر دس ہزار سے زائد ویڈیو لیکچرز اور چالیس ہزار سے زائد امتحانی اور اسیسمنٹ سوالات اور سرگرمیاں موجود ہیں۔ ویب سائٹ کے علاوہ موبائل اپلی کیشن پر بھی تمام ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ بچوں کی خودکار پڑھائی کے لیے یہ بہترین آن لائن سورس ہے۔

بی بی سی لرننگ
http://www.bbc.co.uk/learning/coursesearch/

اگرچہ اس ویب سائٹ کو کافی عرصے سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا لیکن یہاں پر بہت دل چسپ اور مفید مواد دستیاب ہے۔ اس پر آرٹ، ٹیکنالوجی، ریاضی، کمپیوٹنگ، انگلش لینگوئج کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

فیوچر لرن
https://www.futurelearn.com
یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد آن لائن لرننگ سورس ہے۔ یہاں پر سو سے زائد طویل اور مختصر مدت کے کورسز آفر کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے اکثر چھے سے دس ہفتوں کی مدت کے ہیں البتہ کچھ دو ہفتوں کی مدت کے بھی ہیں۔ یہاں پر بزنس مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر اور ٹیچنگ کے موضوعات پر شارٹ کورس اور ڈگری کورسز موجود ہیں۔

Coursera
https://www.coursera.org/

اس تعلیمی پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں سے اشتراک سے مفت آن لائن کورسز فراہم کرتے ہیں۔ یہاں پر جدید مہارتیں بلاک چین، ڈیٹا سائنس، پائتھون، گرافکس ڈیزائننگ وغیرہ، بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے ڈگری کورسز، پروفیشنل ٹرینگز اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) اور کلاؤڈ انجنیئرنگ جیسے کورسز گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں۔

ایم آئی ٹی اوپن کورس وئیر (ocw)
https://ocw.mit.edu/

یہ آن لائن لرننگ سورس امریکی یونیورسٹی، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہے۔ یہاں پر بزنس، توانائی، انجینئرنگ، فائن آرٹس، میڈیکل، عمرانیات، سائنس، تعلیم و تدریس، سماجی علوم اور ریاضی کے دوہزار سے کورسز سے متعلق مواد دستیاب ہے

یہ ادارہ بہت مناسب فیس میں اردو اور انگریزی زبان میں دنیا کے جدید اور اعلیٰ معیار کے کورسز کروا رہا ہے۔ ان کورسز میں سائبر سکیورٹی، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل فرانزکس، آئی ٹی آڈٹ، بلاک چین اور ڈیٹا سائنس شامل ہیں۔

Edx
https://www.edx.org/

دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے اشتراک سے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مضامین میں بائیولوجی، تجارت، کیمسٹری، کمپیوٹرسائنس، معاشیات، الیکٹرانکس، انجینئرنگ، غذا اور تغذیہ، تاریخ، ہیومینٹس، قانون، ادب، ریاضی، طب، موسیقی، فلاسفہ، طبعیات، سائنس اور شماریات شامل ہیں۔

ذیل میں مزید آن لائن لرننگ ویب سائٹ کی ایک فہرست دی جارہی ہے۔ ان کو وزٹ کیجیے اور علم و دانش اور ہنر و صنعت کے نئے دروازے وا کیجیے۔
اوپن لرن
https://www.open.edu/openlearn/
بلاک لی
Blockly
https://blockly.games
سکریچ
Scratch
https://scratch.mit.edu/explore/projects/games/
Ted Ed
https://ed.ted.com
National Geographic Kids
https://www.natgeokids.com/uk/
Duolingo
https://www.duolingo.com
Mystery Science
https://mysteryscience.com
The Kids Should See This
The Kid Should See This – Smart videos for curious minds of all ages

Crash Course
https://thecrashcourse.com

Crash Course Kids
https://m.youtube.com/user/crashcoursekids

Crest Awards
https://www.crestawards.org

iDEA Awards
https://idea.org.uk

Paw Print Badges
https://www.pawprintbadges.co.uk

Tinkercad
https://www.tinkercad.com

Prodigy Maths
https://www.prodigygame.com

Cbeebies Radio
https://www.bbc.co.uk/cbeebies/radio

Nature Detectives
https://naturedetectives.woodlandtrust.org.uk/naturedetectives/
!

British Council
https://www.britishcouncil.org/school-resources/find

Oxford Owl for Home
https://www.oxfordowl.co.uk/for-home/

Big History Project
https://www.bighistoryproject.com/home

Geography Games
https://world-geography-games.com/world.html

Blue Peter Badges
https://www.bbc.co.uk/cbbc/joinin/about-blue-peter-badges

The Artful Parent
https://www.facebook.com/artfulparent/

Red Ted Art
https://www.redtedart.com

The Imagination Tree
https://theimaginationtree.com

Toy Theater

Education Games


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments