مجھے 25 اپریل کو فورنزک رپورٹ آنے کی توقع نہیں: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فورنزک رپورٹ کے بعد عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا لیکن میری اطلاعات کے مطابق فورنزک رپورٹ میں دیر ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طبقہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار نہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہیں۔ کورونا سے نمٹ لیا تو حکومت سرخرو ہوگی۔ میرا دل کہتا ہے کہ ہم اس وبا سے نمٹ لیں گے۔

ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی کا بحران سٹے بازوں نے پیدا کیا۔ عمران خان نے اعلان جنگ کر دیا ہے۔ اب جہانگیر ترین نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سبسڈی دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا۔ چینی ساری دنیا میں سستی لیکن بہانہ بنا کر سبسڈی اور ذخیرہ اندوزی بھی کر لی۔ پاکستان میں عام آدمی چینی کا کارخانہ نہیں لگا سکتا، اس کے پیچھے سیاست دان ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں پاکستان میں آٹے کا مسئلہ پیدا نہ ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل فیصلہ یہ ہونا ہے کہ پنجاب حکومت نے سبسڈی کس طرح دی؟ اب گیند عمران خان کے کورٹ میں ہے۔ جہانگیر ترین، عمران خان کے صف اول کے مشیروں میں سے تھے تاہم کپتان نے صرف فیلڈنگ تبدیل کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments