رواں سال حج کا انعقاد مشکل ہے: وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری


وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کا انعقاد مشکل ہے۔ سعودی فرمانروا تمام آپشنز دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ سعودی حکومت اس حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا تاہم ان کی ذاتی رائے میں رواں سال حج کا انعقاد مشکل ہے۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا۔

سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ سعودی حکومت کورونا پھیلاؤ کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاک ہ شاید سعودی عرب میں رہنے والے ہی صرف حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔ اسلامی تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے ایک ملین سے زائد مسلمان زائرین سے اپیل کی تھی کہ وہ رواں برس حج کرنے کے ارادے کو فی الحال موخر کر دیں۔

مسلمانوں کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع اس سال جولائی کے آخر میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا اور سعودی عرب کی جانب سے لاک ڈان کے باعث اب یہ حتمی طور پر کہنا مشکل ہو گیا ہے کہ کیا اس سال حج کا اہتمام کرنا ممکن ہو گا یا نہیں۔ سعودی عرب نے مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس شہر مکہ اور مدینہ میں بھی کرفیو نافذ کیا ہوا ہے اور کسی کو ان شہروں میں داخل ہونے اور یہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments