کورونا وائرس: لاہور پاکستان کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر بن گیا، کراچی کو پیچھے چھوڑ دیا


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کےمطابق پنجاب کا دارالحکومت لاہور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 638 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 21 اعشاریہ 13 فیصد لاہور سے سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رپورٹ ہوا تھا لیکن اب یہ لاہور سے پیچھے جا چکا ہے۔ یہاں کورونا کے 15 اعشاریہ 63 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب کے تیسرے بڑے شہر راولپنڈی سے مجموعی کیسز کا 4 اعشاریہ 11 فیصد، گجرات سے 3 اعشاریہ 64 فیصد، ڈیرہ غازی خان سے 3 اعشاریہ 57 فیصد، حیدر آبادسے 3 اعشاریہ 55 فیصد، ملتان سے 3 اعشاریہ 33 فیصد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کورونا کے 2 اعشاریہ 48 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments HS