مفتی منیب الرحمان کو جھٹکا: وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری کو رویت ہلال کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا


وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مقرر ہوگئے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈاکٹر طارق مسعود کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور وہ بطور ٹیکنیکل ایکسپرٹ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں خدمات انجام دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مقرر ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا اور یہ درست سمت میں قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہواروں کو اتحاد اور برکت کے جذبے سے منانا چاہیے۔

یاد رہے کہ چاند کی رویت کے بارے میں فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں اکثر اختلاف رہا ہے۔ فواد چوہدری کا موقف رہا ہے کہ چاند کی رویت میں سائنس کی خدمات بھی حاصل کرنی چاہئیں۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سلسلے میں قمری کیلنڈر بھی بنایا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نمائندگی ہونے سے اختلافات ختم ہوں گے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments