خواتین کے آدھی آستین پہننے سے کورونا پھیلنے کی بات مضحکہ خیز ہے: شیریں مزاری


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کورونا وائرس کو خواتین اور تعلیمی اداروں سے جوڑنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نےکہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ شارٹ سلیو پہننے والیوں یا گمراہ کن تعلیمی اداروں کے سبب کورونا پھیلا ہے، ایسی باتیں جہالت اورعورت سے نفرت والی ذہنیت کی عکاس ہیں اور یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مضحکہ خیز الزامات سے خواتین کو نشانہ بنانا قبول نہیں کریں گے، ہم نے آئین پاکستان کے تحت اپنے حقوق کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔

شیریں مزاری کے بیان پر ہی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر تبصرے میں کہا کہ ‘دین ملا فساد فی سبیل اللہ’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments