صرف ایک دن میں لاہور میں کورونا کے 200 سے زائد مریض سامنے آ گئے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا جاری ہے۔ پنجاب اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 475 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے دوسرے اور پنجاب کے سب سے بڑے آبادی کے شہر لاہور میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 214 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ہفتہ کے روز پنجاب میں کورونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 326 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کے ہاتھوں صوبے میں 78 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
Facebook Comments HS


