پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلیں گے، شیخ رشید


\"shaikh-rasheed-ahmad\"

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اور بہت پر امید ہوں کہ پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت عدالت عظمیٰ میں ہی نکلیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت 20 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں، سپریم کورٹ سے پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ میں ہی نکلیں گے، کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا اور قانون کی جیت ہو گی، ہم شکرانے کے نوافل بھی سپریم کورٹ کی مسجد میں ہی ادا کریں گے۔ ہمارے ساتھ پوری قوم یوم تشکر منائے گی اور راولپنڈی سے مزار قائد تک ٹرین مارچ نکالیں گے۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نواز شریف کے بچوں نے پاناما لیکس کے حوالے سے اپنا جواب جمع کرانا ہے اور امید ہے کہ تینوں بچے اپنا جواب جمع کرا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاناما لیکس کے حوالے سے تمام فریقین سچ بولیں تو معاملہ 20 روز میں حل ہو جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments