میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر سینیٹر پرویز رشید کا ردعمل


مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے میر شکیل الرحمن کی حراست کے پچاس دن مکمل ہونے پر کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی ناجائز حراست پر دنیا بھر کا ضمیر اس ناانصافی پر احتجاج کی آواز بلند کر رہا ہے۔

جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری پر ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ اپنے شہری کی آزادی پانچ لمحوں کے لیے بھی سلب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عدالت کسی کو مجرم قرار نہ دے آزادی چھیننا بھی جرم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments