فردوس عاشق اعوان کو شہباز گل، شہزاد اکبر، اسد عمر اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے مل کر برطرف کروایا
فردوس عاشق اعوان کو چار شخصیات نے مل کر برطرف کروایا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چار رہنماؤں نے مل کر فردوس عاشق اعوان کو برطرف کروایا ہے۔ رہنماؤں کے نام لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل، شہزاد اکبر، اسد عمر اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے مل کر فردوس عاشق اعوان کے خلاف لابی کرکے انہیں کابینہ سے برطرف کروایا ہے۔
عمران خان کرپشن برداشت نہیں کرتے، وہ چھوٹی ہو یا بڑی، ان کا ماننا ہے کہ چھوٹی کرپشن ہی بڑی کو جنم دیتی ہے۔ اس لئے انہوں نے فوراَ فردوش عاشق اعوان کو برطرف کر دیا۔
تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا مزید کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان آج پریس کانفرنس کرنے والی تھیں لیکن کچھ حلقوں کی جانب سے انہیں خبردار کر دیا گیا تھا جس کے بعد جس پریس کانفرنس کے لئے وہ بالکل تیار تھیں، ملتوی کر دی گئی۔
تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل، شہزاد اکبر، اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، فردوس عاشق اعوان کو برداشت نہیں کرتے تھے جس پر انہوں نے مل کر لابی کی اور فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے برطرف کروا دیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر فردوش عاشق اعوان بھی اس لابی کا ذکر کر چکی ہیں۔


