پاکستان میں لاک ڈاﺅن کے دوران 26 فیصد خواتین ملازمت سے فارغ ہو گئیں


فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے سروے کے مطابق ملک میں جاری لاک ڈاون کے باعث 26 فیصد خواتین ملازمت سے فارغ ہوئیں۔ فافن سروے کے مطابق 14 فیصد خواتین کو مستقل طور پر نکال دیا گیا ہے جبکہ باقی خواتین ملازمین کی خدمات عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں۔ جن خواتین ملازمین کو نکالا گیا ان میں فیکٹری ورکرز، سیلز پرسنز، نجی سکولز، سپتالوں اور دیگر تجارتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین شامل ہیں۔

سروے کے مطابق ملازمت سے فارغ 15 فیصد خواتین کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ 3 فیصد خواتین کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطرف کارکنان کی اکثریت واجبات کی منظوری کی منتظر تھیں جبکہ 28 فیصد خواتین وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں امداد کیلئے درخواست دے چکی ہیں۔

Facebook Comments HS