آئی سی آرسی اور پی آرسی ایس کے تحت جیل خانوں کے لیے حفظان صحت پر مبنی ضروریات کی فراہمی
کراچی ( 4 مئی 2020 ) : آئی سی آر سی، اسلام آباد۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) اور پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) جیلوں میں کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کو تعاون فراہم کررہی ہیں۔
حفاظتی ضروریات پر مشتمل سامان کی تقسیم کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل برائے جیل خانہ جات نے کہا، میں شکرگزار ہوں کہ آئی سی آر سی اور پی آر سی ایس کی طرف سے جیلوں میں کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، حکومت سندھ اور میرے محکمے کی طرف سے جیلوں میں کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آئی آرسی آرسی اور پی آرسی ایس نے 52 ہزار 5 سو 84 صابن، 60 ہزار سرجیکل ماسک، 53 غیر استعمال شدہ تھرمامیٹر، 145 لیٹر بلیچ، 67 کلو کلورین تقسیم کے لیے فراہم کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ شعور و آگہی فراہم کرنے کے لیے مختلف زبانوں میں ضروری ہدایات پر مبنی مواد بھی فراہم کیا گیا تاکہ قیدی، جیل کا عملہ اور آنے جانے والے لوگ کووڈ۔ 19 سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کو سنجیدہ لیں۔
آئی سی آرسی کے شعبہ پروٹیکشن کی ذمہ دار این مولر نے کہا، کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کی جو نوعیت کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ قیدی اور جیل خانوں کا عملہ بھی ان لوگوں میں سے جو خطرے کی زد میں ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ جیل خانہ جات میں کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو اقدامات لیے گئے ہیں انہیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
اپنے اہل خانہ سے رابطہ قیدیوں کو جذباتی اور نفسیاتی سہارا فراہم کرتا ہے۔ کووڈ۔ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں عائد ہونے والی پابندیوں کے نتیجے میں قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے جیلوں میں آناجانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
چیئرپرسن پی آر سی ایس سندھ محترمہ شہناز ایس حامد نے واضح کیا کہ قیدیوں کی نفسیاتی بھلائی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں۔ پی آرسی ایس کو اس بات پر خوشی ہے کہ سپرنٹنڈنٹس بہت متحرک انداز میں قیدیوں کے لیے فون کالز کی سہولت یقینی بنارہے ہیں تاکہ وہ اہل خانہ کے ساتھ حال احوال کرسکیں۔
جیل خانہ جات میں وبائی امراض سے نمٹنے کے کے حوالے سے آئی سی آرسی وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ انہی تجربات کی روشنی میں حاصل ہونے والے کچھ طریقہ کار، جو کووڈ۔ 19 کی پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے سکتی ہیں، آئی سی آر سی نے جیل انتظامیہ کو بھی متعارف کروائے۔
####################
For further information, please contact:
Muhammad Aftab Madni
Media and Communication Department,
PRCS-Sindh Provincial Branch
Mobile: 0333-3036597,
Email: aftabmadni.prcs@gmail.com,
Website: www.prcsindh.org.pk
Rimsha Qureshi
Head of Communication Department
ICRC-Islamabad
Mobile: 0300-8508138
Email: ralishah@icrc.org
Website: https://www.icrc.org/pk



