متنازعہ خبر : حکومت نے جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی بنا دی‘ چیف جسٹس تقرری کریں‘ تحریک انصاف کا مطالبہ


\"news-1478561055-8992\"

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ خبر نگار خصوصی +ایجنسیاں) قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے پر تحقیقات کے لیے حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ جس میں ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے ایک ایک رکن بھی شامل کیا جائیگا،کمیٹی خبر کی تحقیقات کرکے اس کی تفصیلات وزارت داخلہ میں جمع کرائے گی۔ کمیٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی سے بھی ایک ایک رکن شامل کیا جائیگا، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلی پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ یاد رہے جسٹس (ر) عامر رضا خان 1979سے لے کر 1991 تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہ چکے ہیں اور وہ سابق سیکرٹری انور زاہد (مرحوم ) کے ہم زلف ہیں جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ امور اکرم ذکی کے بھائی ہیں۔ جسٹس (ر) عامر رضا خان نے فوجی دور حکومت میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ جسٹس (ر) عامر رضا خان ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے۔ جسٹس (ر) عامر رضا خان سپریم کورٹ میں سینئر وکیل بھی ہیں۔ جسٹس (ر) عامر رضا خان اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر آف لاءہیں۔ کمیٹی کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلی شہباز شریف کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی وزیراعظم محمد نواز شریف نے منظوری دی۔ خفیہ ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔ جسٹس (ر) عامر رضا خان نے ضیاءالحق کے دور حکومت میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے کے معاملے پر قائم ہونے والی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ کی تقرری بذریعہ چیف جسٹس کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر جسٹس (ر) عامر رضا کی تعیناتی پر تحفظات ہیں۔ تحقیقات کے دوران وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے جبکہ کمشن کی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی جائے کیونکہ اگر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی تو اس کا حال بھی جسٹس باقر کی رپورٹ والا ہوگا۔ة

کمیٹی قائم


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments