بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی شوہر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا: برطانوی خاتون نے شوہر کو جیل پہنچا دیا


ڈیلی مرر کے مطابق برطانیہ میں عورتوں پر گھریلو تشدد کے خلاف مہم چلانے والی خاتون نتاشا نے ذہنی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود پر گزرنے والی اذیت بیان کی ہے۔

نتاشا نامی برطانوی خاتون نے بتایا ہے کہ اسے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد اس کے شوہر نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نتاشا اب اپنے جیسی گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔

31 سالہ نتاشا نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میں اس وقت 17سال کی تھی جب اس شخص نے مجھے اپنے چنگل میں پھنسایا۔ اس کے ساتھ تعلق کے بعد ہر روز وہ مجھے ذہنی و جسمانی طور پر تھوڑا تھوڑا کرکے توڑ رہا تھا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے ہاتھوں میرا جسمانی و جنسی استحصال شدت اختیار کرتا جا رہا تھا۔ اس ظلم کی اس نے اس وقت حد کر دی جب میں اس کے دوسرے بچے کی ماں بنی اور بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی اس نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس کے بعد میں 8 سال تک اس شخص کے خوف میں مبتلا رہی جس پر مجھے دنیا میں سب سے زیادہ اعتماد اور بھروسہ ہونا چاہیے تھا۔ “

نتاشا نے بالآخر 2015 میں سرکاری اداروں سے رابطہ کیا جنہوں نے اسے بازیاب کر کے اس کے شوہر کو جیل بھیج دیا۔ نتاشا اب نئی شادی کر کے خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے اور برطانوی عورتوں کو گھریلو تشدد سے محفوظ رکھنے کے لئے مہم چلا رہی ہے۔

https://www.mirror.co.uk/news/uk-news/my-husband-raped-just-hours-21972886


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments