پانامہ لیکس پر میچ فکس معاملہ کو دفن کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے:طاہر القادری


\"DAVOS/SWITZERLAND,

لندن:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے بیک ڈور مذاکرات چلتے رہے ہیں. پانامہ لیکس پر میچ فکس ہے اس معاملہ کو دفن کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے .لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا۔حکمرانوں کو کلین چٹ مل جائے گی انہوں نے کہا کہ دونوں گھر ایک عوام کے پیچھے اس کیس کا جنازہ پڑھیں گے. کیس کو دفن کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے جو کچھ ہو رہا ہے. اس سے کرپٹ لوگوں اور حکمرانوں کو کلین چٹ ملے گی اور انہیں ہمیشہ کے لیے پاک صاف ڈکلیئر کردیا جائے گا.دو نومبر کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے دن سے ہی اندازہ تھا کہ اسلام آباد دھرنا نہیں ہوگا اس وجہ سے دو نومبر کے تماشے میں شریک نہیں ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں لاہور پہنچتا اور پتہ چلتاکہ دھرنا منسوخ کر دیا گیا ہے تو میں نہ ادھر کا رہتا نہ ادھر کا۔طاہر القادری نے انگریزی اخبار کی خبر کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر جانبداری سے تحقیقات ممکن نہیںایک سوال پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد ملک کا نظام بدلنے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے جاری رہے گی عوامی تحریک شہیدوں کے خون سے غداری نہیں کرے گی قصاص سے کم نہیں ہوگا .اس کے لیے ہم جنگ لڑیں گے. اگر تحریک چلانی پڑی تو کارکنان کی سہولت کو دیکھ کر تحریک چلائیں گے پریشر بڑھانا پڑا تو وہ کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments