وزیر داخلہ نے یوم اقبال پر عام تعطیل کی سمری مسترد کردی


\"nisar-ali-khan-june\"

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے یوم اقبال پر عام تعطیل کی سمری مسترد کردی ہے .بدھ کو ملک بھر میں تمام سرکاری دفاترمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر آج بدھ کو نو نومبر کو عام تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .نو نومبر کی چھٹی کے لئے بجھوائی گئی سمری کی درخواست وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسترد کردی ہے.سمری مسترد ہونے کے بعد آج بدھ کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حکومتی سطح کے علاوہ نجی اداروں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments