پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار: ایک ماہ کے دوران پورے ملک میں ایک بھی گاڑی فروخت نہیں ہوئی


پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک میں ایک ماہ کے دوران ایک بھی کار فروخت نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے کے دوران ملک میں نہ تو کوئی کار بنائی جا سکی اور نہ ہی فروخت ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اپریل میں کسی بھی کمپنی نے ایک بھی کار تیار نہیں کی اور پورے مہینے میں کوئی کار فروخت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا ہے کہ نہ تو کوئی کار بنائی جا رہی ہیں اور نہ ہی گاڑیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں بھی یہی حالات نظر آرہے ہیں۔ انہوں کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں مجموعی طور پر 52فیصد کمی آئی ہے۔

اس حوالے سے ہنڈا کمپنی کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جنکی کاروں کی فروخت میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ انڈس موٹرز کی کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کمی آئی ہے۔ پاک سوزوکی کاروں کی فروخت میں 47 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹریکٹروں کی فروخت بھی بہت کم رہی۔ کار ساز کمپنیوں کی جانب سے کاروں کی قیمت میں اضافے اور حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے بھی صارفین کاروں کی خریداری سے اجتناب کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments