فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی


فیصل مسجد اسلام آباد میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مسجد میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، خواہش مند افراد کل نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی۔

جن مسجدوں میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں، وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ضلع کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2225 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ مزید 31 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments