خبط عظمت – ایک بیماری


کل سے ہم سب سوشل میڈیا پر کسی عورت کو دیکھ رہے ہیں جو کسی بداخلاقی سے ڈیوٹی پہ موجود لوگوں کو بے عزت اور ذلیل کر رہی ہے اور اپنے خاوند کے عہدے کا رعب ڈال رہی ہے۔ اس سے میرے نزدیک کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کسی سویلین کی یا ملٹری افسر کی بیوی ہے، اس بی بی نے اپنے مرتبے کا استعمال کرنا ہی تھا۔

اسی طرح کی ایک اور وڈیو شاید اس کے دوسرے دن کی ہے جس میں کوئی آدمی اسی قسم کا اپنے مرتبے کا رعب ڈالنے کے ساتھ انتہائی حد تک گالیاں بک رہا۔ ایک ڈائیلاگ ہم سب اکثر کہتے اور سنتے ؛ تو جانتا نہیں میں کون ہوں۔ یہ صرف ایک ڈائیلاگ نہیں ایک پوری سوچ ہے ہمارے بیمار معاشرے کی بیمار سوچ کی عکاسی ہے۔ انگلیش میں اس خاص قسم کی سوچ کے کیے ایک خاص لفظ استعمال ہوتا ہے

Megalomania: an unnaturally strong wish for power and control, or the belief that you are very much more important and powerful than you really are.

احساس برتری کا شکار۔ خبط عظمت کا شکار۔ بڑائی کے جنون میں مبتلا شخص ایک ایسا شخص جس کو اپنی طاقت کا جنون ہے۔

یہ ذہنی بیماری آپ اپنے اردگرد کثرت سے دیکھیں گے اور ہو سکتا ہے آپ ان ذہنی بیمار لوگوں کا کبھی نہ کبھی شکار بھی ہوئے ہوں، اس بیماری کا میرے نزدیک کسی خاص طبقے سے تعلق نہیں یہ کسی بھی وقت اور کسی میں بھی خبط کی شکل میں پیدا ہو سکتی ہے، زیادہ تر یہ بیماری انہی لوگوں میں ابھرتی ہے جو کسی عہدے پر براجمان ہوتے ہیں ان کے عزیزوں میں بھی پیدا ہو سکتی ہے، کوئی ملٹری افسر، بیوروکریٹ، سیاست دان، ٹی وی اینکر، اخباری نمائندہ یا پھر کوئی عام زمیندار، ہر وہ آدمی اس کا شکار ہے جو احساس برتری کا شکار ہے۔

آخری بات، کہیں آپ بھی تو اس خطرناک بیماری میگالو مینیا خبط برتری کا شکار تو نہیں۔ اس بیماری کا سب سے پہلے پتہ خود کو ہی چلتا ہے۔ براہ مہربانی اگر اپ اس میں مبتلا ہیں تو اس کا علاج آج ہی سے شروع کر دیں یہ انتہائی مہلک بیماری ہے یہ صرف آ پ ہی کو نہیں کھائے گی بلکہ یہ پورے معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے

سردار شہزاد سیال
Latest posts by سردار شہزاد سیال (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments