پی کے 8303 حادثہ کی تفتیش میں کیا دیکھا جانا چاہیے؟


ان سارے سوالات کے جوابات تو یقینی طور پر بلیک باکس کی ریکارڈنگ کو سننے کے بعد مل جائیں گے۔ قیاس تو یہی کیا جا رہا ہے کہ کسی وجہ سے انہوں نے دیر سے لینڈنگ شروع کی جس کے باعث شاید وہ سارے مسائل شروع ہوئے یا بڑھ گئے جن کے باعث طیارہ آخر کار حادثہ کا شکار ہو گیا۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ انکوائری اس سے آگے بڑھ کر پی آئی اے کے ماحول اور رسوم و رواج کی بھی انکوائری کرے کہ آخر ایک تجربہ کار ہواباز نے نیچے آنے کی اتنی جلدی کیوں کی؟ کیا ان کی ترقی یا بونس یا دوستوں میں فخر کسی ایسی چیز میں پوشیدہ ہے جیسا کہ ایک پائلٹ نے اس فلائٹ میں کتنا فیول خرچ کیا وغیرہ یا کوئی اور پیمانہ تھا جو ہواباز پر پس منظر میں رہ کر دباؤ ڈالتا جس کے باعث انہوں نے دائرے میں چکر کاٹ کر جہاز کو مناسب راستہ پر گامزن نہیں کیا۔

کورین قوم کی طرح کیا ہمارے معاون بھی شرما شرمی یا ادب کی وجہ سے کپتان کو غلطیوں سے نہیں روک سکے یا اس کی اطلاع نہیں کر سکے؟ کیا ہمارے معاون ہواباز اپنی ترقی اور نوکری کو قائم رکھنے کے لئے کپتان کی خوشنودی کے مرہون منت ہیں اور ان کو یہ خطرہ تھا کہ کپتان غلطیاں کر کے بھی لینڈ تو کر جائے گا لیکن اگر میں نے روکا تو ناراض ہو جائے گا اور میرا نقصان کر دے گا؟ کیا اگر کسی نے ماضی میں ایسا رپورٹ کیا تو اس پر ایکشن لیا گیا یا انتظامیہ نے سنی ان سنی کر دی اور پھر اس معاون کو بعد میں کپتان کے غیظ و غضب کا نشانہ بننا پڑا؟

کیا پاکستانی ائرلائنز میں جس نے تمام قوانین کی پاسداری کی، اس ہواباز کو ڈرپوک اور جس نے شارٹ کٹ مارے اسے دوست یار چیتا یا چیمپئن قرار دیتے ہیں؟ کیا ہمارے انجینئرز پر بھی ایسا قانونی یا معاشرتی دباؤ ہے جس کے باعث جہاز کی مرمت میں شارٹ کٹ لگ سکتے ہیں؟ اب ان تمام اور بہت سے ان جیسے سوالات کے لئے تو ایسے ماہرین چاہئیں ہوں گے جو اس طرح کی انکوائری کا تجربہ بھی رکھتے ہوں اور اس انکوائری ٹیم میں تو ایسا کوئی ماہر شامل نہیں۔ بہتر تو یہی ہو گا کہ امریکی حادثاتی تحقیقی ادارہ نیشنل ٹرانسپورٹ سیکیورٹی بورڈ سے مدد حاصل کی جائے جو کہ یقیناً مہنگا تو پڑے گا لیکن کم از کم کچھ ایسی سفارشات تو دے پائے گا کہ ایسے حادثات کی مستقبل میں روک تھام ہو سکے ورنہ ایک قول کے مطابق بے وقوفی کی یہی نشانی ہے کہ انسان ایک نقصان دہ کام کو بار بار کرتا رہے اور ہر بار اس سے بہتری کی امید رکھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments