کوکو، مارلی اینڈ می اور ایسی کچھ دوسری فلمیں جو آپ کو رلا دیں گی


Coco

Disney/Pixar/Kobal/Shutterstock
کوکو میں ایک بچے اور اس کی دادی کے جذباتی لگاؤ کی کہانی ہے

اگر آپ کسی جذباتی فلم پر اکثر خاموشی سے یا زور سے رو پڑتے ہیں تو اس مضمون میں بیان کی گئی فلموں کو دیکھنے سے پہلے ٹشوز کا ایک بڑا ڈبہ اپنے پاس ضرور رکھیں۔

جب امریکی فلم نقاد کیون لی نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر پرلوگوں سے پوچھا کہ وہ انھیں بتائیں کہ ‘ کون سی فلم یا ٹی وی شونے انہیں سب سے زیادہ رلایا ہے تو انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ لوگوں کے جوابات کا سیلاب امڈ پڑے گا۔

کیون لی کا کہنا تھا کہ ‘پہلے چھ گھنٹوں میں جیسا رد عمل آیا ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، سچ بتاؤں تو یہ حیران کن تھا۔’

فلم کے مداحوں نے ایسی فلموں کے ناموں کا ڈھیر لگا دیا جنہوں نے انہیں خوب رلایا تھا۔ انہیں اس وقت مزید تعجب ہوا جب کچھ لوگوں نے اپنی زندگی کی کہانیاں بھی سنائیں کہ کوئی مخصوص فلم ان کے لیے کیا اہمیت رکھتی تھی۔

کیون لی کا کہنا تھا کہ لوگوں کا ردِ عمل بہت خوبصورت اور کافی مختلف تھا۔

بی بی سی نے پینتیس ہزار جوابات کا جائزہ لیا۔ سب سے زیادہ رلانے والی سرِ فہرِست دو فلمیں بہت بڑی فلمیں یا ہیوی ویٹ ڈرامہ نہیں تھیں۔ یہ فیملی فلمز تھیں جنہوں نے مداحوں کے دلوں کے تار چھو لیے۔

ڈزنی پکسلز کی آسکر یافتہ اینی میٹڈ فلم ‘کوکو’ اس میں سرِ فہرست ہے۔ یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی تھی موسیقار بننے کا خواب رکھتا ہے اور اپنے اس خواب کی تکمیل کے راستے میں اپنی فیملی کے راز پر سے پردہ اٹھاتا ہے۔

Owen Wilson and Jennifer Aniston in Marley and Me

Moviestore Collection/Shutterstock
مارلی اینڈ می میں اوین ویلسن اور جینیفر آنیسٹن نے ساتھ کام کیا

دوسرے نمبر پر 2008 کی فلم ‘مارلی اینڈ می’ ہیں۔

کیون لی کو اس بات کی قطعی حیرانی نہیں تھی کہ کوکو سر فہرست رہی۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ فلم بہت پسند ہے اور اسے جتنی بار دیکھو اور بہتر لگتی ہے۔

یہ فلم اس بات کا پیغام دیتی ہے کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش ضرور کرو لیکن اپنے ورثے اور ثقافت کو بھی سمجھو جو آپ کی شخصیت کو سنوارتا ہے آپ ترقی پسند ہوتے ہوئے بھی ان روایات کو کیسے سر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔

‘اس فلم کی کہانی بہت جذباتی اور اس کے کردار اصل زندگی سے بہت قریب ہیں اسی لیے لوگوں کو یہ فلم بہت پسند آئی۔ پہلی دس فلموں میں ڈزنی پکسلز کی تین اینیمیشن شامل ہیں جن میں ‘ٹوائے سٹوری تھری’ بھی شامل ہے۔

Table showing the top 10 films to make you cry

کیون لی کہتے ہیں کہ وہ اینیمیٹڈ فلموں کے دیوانے ہیں کیونکہ ان فلموں کی اپنی بنیاد ہوتی ہے اور یہ بنیاد کہانی کو بلند بناتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ سب کچھ بھول کر کہانی میں گم ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹوئٹ کے جواب میں دو طرح کی کہانیوں کا زیادہ ذکر تھا ایک تو فلم کے کسی کردار کی موت پر رونا جس سے دیکھنے والے کو جذباتی لگاؤ ہو گیا ہو یا پھر وہ کردار ان کی اصل زندگی کے کسی انسان کی طرح ہو جو اس دنیا سے چلا گیا ہو۔

ایک یوزر نے انہیں لکھا کہ انہیں ‘کوکو’ اس لیے پسند آئی کیونکہ ان کی اپنی دادی کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔

دوسری عام بات کچھ کہانیوں کا حقائق پر مبنی ہونا تھا۔ جن میں ‘لائف از بیوٹی فُل’، ‘سوفیز چوائس’، ‘ سیوِنگ پرایئویٹ رایان’ اور ‘گریو آف دی فائر فلائیز’ شامل ہیں۔

Terms of Endearment

اس فہرست میں 1983 کی فلم اینڈیجرمنٹ بھی شامل ہے

ایسی بہت سے تاریخی فلمیں ہیں جن میں انسانی تاریخ کے سیاح اسباق دکھائے گئے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے۔

لی کا کہنا تھا کہ جب انسانی تاریخ کے سیاہ ترین اسباق کی بات ہوتی ہے توآپ کے سامنے انسانیت کی بد ترین شکل سامنے آتی ہے لیکن اسی میں آپ کو انسانیت کی بہترین مثالیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اس میں دونوں ہی پہلو شامل ہیں آپ دکھی بھی ہوتے ہیں لیکن دوسرا پہلو دیکھ کر خوشی بھی محسوس ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ 80 کی دہائی میں خواتین کے مرکزی کرداروں والی فلمیں بھی فہرست میں شامل رہیں۔

کیون لی کا خیال ہے کہ ان کی ٹوئٹ پر اتنا زیادہ ردِ عمل کی ایک وجہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل بہت سے لوگ تنہائی محسوس کر رہے ہیں اور ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اس دوران بالکل تنہا ہیں اور شاید ان کی ٹوئٹ کے تھریڈ میں محض اس لیے شامل ہوئے کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطہ بھی کرنا چاہتے تھے اور موجودہ ماحول کے سبب بہت سے لوگ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32547 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp