مرنے والے وطن سے بہت دور ہیں


\"ramishکمشنر قلات نے فرمایا ہے نزدیک ترین ہسپتال ڈھائی گھنٹے کے فاصلے پر ہے، ایک ایسا علاقہ جہاں سگنل نہیں ہیں ، رابطے کے ذرائع محدود ہیں ، وہاں ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر بھی کیسا ہسپتال ہو گا ؟ کتنا عملہ اور کیا سہولیات ہوں گی؟ کہتے ہیں عملے کے بیس سے زائد افراد نوے سے زائد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیں گے۔ اس ابتدائی طبی امداد کیلئے ان زخمیوں کو پہلے ایمبولینس کا انتظار کرنا ہے ڈھائی گھنٹے کا راستہ ہے اور اس کے بعد ناکافی سہولیات ہیں۔ حاصل بزنجو کہتے ہیں ہیلی کاپٹر بھیجیں اور سرفراز بگٹی کہہ چکے کہ اندھیرے کے باعث ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن ممکن نہیں۔

 آپ سڑک بنانا چاہتے ہیں شوق سے بنائیں، سارے ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے کا دعوی کریں۔ بس یہ سمجھا دیں کہ آپ کی سڑک سے زیادہ ضروری کیا ہے؟ بنیادی سہولیات تک رسائی و فراہمی؟ انسانی جان؟ اور یہ سارے ملک میں سڑکوں کا جال کب بچھے گا؟ شاید آج کا واقعہ آپ کو احساس دلائے کہ دور دراز کے علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ صحت، تعلیم اور انصاف کے بغیر آپ کس ترقی کی توقع رکھتے ہیں؟ کیا ضروری ہے کہ ہم سب خود یا ہمارے قریبی عزیز ایسی مشکل میں گرفتار ہوں پھر ہی ہم کسی کا احساس کریں؟ گڈانی میں میرا یا آپ کا مرنا ضروری ہے؟ درجنوں لوگ جاں گنوا بیٹھے \"shah-noorani-2\"لیکن کسی کو فرق نہیں پڑا۔ وکلاء کمیونٹی، ٹریننگ سنٹر اور کیا کچھ ٹارگٹ ہو؟

کل ایک بڑا دن ہے، حکمران وہاں ہوں گے۔ عوام کی اپنے ملک کی اشرافیہ سے ایک ہی توقع ہے کہ مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پہ دکھ کا اظہار، الزامات کے شور سے آگے بڑھیں اور ذمہ داری قبول کریں۔ یہ مانیں کہ کہاں غلطی ہو رہی ہے اور اس غلطی کو کیسے درست کیا جائے گا۔ مسلسل فرار اور الزام تراشی، ٹوٹی کمروں اور ٹوٹے منہ والے بیان بہت ہو چکے اب کچھ کر کے دکھا دیں۔ ہم اسی ملک کے شہری ہیں، احساسِ محرومی تو تھا ہی اب عدم تحفظ کا احساس زور پکڑ رہا ہے مگر کیا آپ یہ سب محسوس کر سکتے ہیں؟ مگر آپ سے کیا گلہ؟ ہم بےحسی کے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ درگاہ میں دھمال کے دوران دھماکہ ہوا، اسی ملکے کے شہری مارے گئے، سو سے زیادہ زخمی ہیں اور لوگ یہ بحث کر رہے ہیں کہ اسلام میں دھمال کی گنجائش ہے کہ نہیں؟ بس آخری سوال وہی رہ گیا تھا کہ تلوار انسان کے خون سے رنگی ہو اور پوچھا جائے مجھ سے مچھر مر گیا اس کا خوں بہا کیا ہو گا؟

Facebook Comments HS