فلم تارے زمین پرایک نظر


ایسی فلمیں بہت کم بنتیں ہیں جن میں معاشرتی مسائل اور ان کے حل سے متعلق توجہ دلائی جائے۔ فلم تارے زمین پر انہیں فلموں میں سے ایک بہترین فلم ہے جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کی جانب بھرپور توجہ دلائی گئی۔ 2007 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم کا مرکزی کردار ایشان (درشیل سفاری) آٹھ سال کا بچہ جو کہ ڈسلکشیا (پڑھنے لکھنے میں دشواری) میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے استاد اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ اور مار پٹائی کا شکار رہتا ہے، اسکول کے باقی بچے اس کی اس کمی کا مذاق بناتے ہیں اور اسے شدیت ذلت آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑتا۔

ایشان کے والدین تنگ آ کر اسے بورڈنگ اسکول چھوڑ آ تے ہیں جہاں وہ بہت اداس رہتا ہے اپنی فیملی کو یاد کرتا ہے ہے۔ اساتذہ کا سخت رویہ برداشت کرتا ہے وہیں رام شنکر (عامر خان) جو اس فلم میں ایشان کا استاد ہے ڈسلکشیاکی تشخیص کرتا ہے اور اس کے حل کے لیے اس کے والدین سے بات کرتا ہے۔ رام شنکر کی کوشش اور محنت سے نہ صرف ایشان ٹھیک سے پڑھنے لکھنے لگتا ہے بلکہ خود میں ہنر کی پہچان بھی کر لیتا ہے جس سے اب تک اس کے ارد گرد کے تمام لوگ لا علم تھے۔ پینٹنگ کے ذریعے ایشان نہ صرف اپنی صلاحیت سے واقف ہوتا ہے بلکہ دوسروں میں بھی خود کو منوا لیتا ہے۔ جہاں سب اسے ڈفر اور لیزی کہہ کر پکارتے تھے اب وہی اس کی تعریف کرتے نظر آئے۔

امول گپتا جو کہ اس فلم کے لکھاری ہیں انہوں نے اس فلم کا مرکزی خیال اپنی بیوی دیپا بھٹیا سے لیا جو کہ اس فلم کی ایڈیٹر بھی ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ عامر خان نے بطور ہدایت کار پہلی بار اس فلم کے لیے کام کیا۔ تارے زمین پر بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جس میں کلے اینیمیشن استعمال کی گئی۔ جو کہ بچوں کی بے حد دلچپی کا باعث بنی۔ ممبئی میں اس فلم کی شوٹنگ میں پنگائی اسکول کے اصل طلبہ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

بھارت میں اس فلم کو متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان میں سینما میں اس فلم کی نمائش سنسرسرٹیفیکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکی کیونکہ پاکستان سنسر بورڈ کی پالسی ہے کہ جو فلم صرف بھارت میں فلمائی جائے سینما حال میں اس کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ بھارتی فلم کی شوٹنگ اگر کسی اور ملک میں کی جائے تو اسے باآسانی سنسر سرٹیفیکیٹ مل جاتا ہے۔ کیبل اور سی ڈی کے ذریعے اس فلم کو پاکستان میں بھی بے حد مقبولیت ملی۔ اس فلم میں ان سائنسدان اور سیلیبرٹی کے بارے میں بھی بتایا گیا جنہیں پڑھنے لکھنے میں مشکل کا سامنا تھا مگر اس کے باوجود وہ کامیاب انسان بنے۔

پر اسون جوشی نے فلم کے گانے لکھے جو کہ بچوں کی دلچسپی اور والدین کے لیے توجہ کا باعث ہیں۔ تارے زمین پر جو کہ اس فلم کا ٹائیٹل سونگ ہے اس میں لکھاری یہ احساس دلانا چاہتا ہے کہ بچوں کو جتنا بھی پیار توجہ اور اہمیت دی جائے کم ہے۔ جبکہ فلم کا مرکزی خیال بھی والدین کو یہ سمجھانا ہے کہ ضروری نہیں کہ بچہ اگر اسکول میں اچھے گریڈ لے رہا ہے تو وہ کامیاب انسان بنے گا بلکہ اس کے اندر قدرت نے جو صلاحیت رکھی ہے اسے نکھاریں اپنی محبت اور توجہ سے یہی اس کی کامیابی کا باعث بنے گا۔ بم بم بولے سونگ میں اساتذہ کے لیے یہ پیغام ہے کہ بجائے مار پٹائی اور ڈانٹ ڈپٹ کے بچوں کو دلچسپ انداز میں متحرک کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments