اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے گھر میں خودکشی کی


بالی وڈ کے معروف نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

ان کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے گھر سےملی ہے اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے خودکشی کی ہے۔

صحافی مدھو پال ک مطابق اس واقعے کے بارے میں سوشانت سنگھ راجپوت کے نوکر نے پولیس کو اطلاع دی اور خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔

انڈین ٹی وی سے اپنے کریئر کی ابتدا کرنے والے شوسانت راجپوت نے حالیہ برسوں میں کئی یاد گار فلموں میں کام کیا جن میں انڈیا کے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم بھی شامل ہے۔

ان کی اہم فلموں میں ڈٹیکٹو بیومکیش بخشی، ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کائی پوچے، اور چھچھورے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں انھوں نے پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا جو سرحد کے دونوں جانب بہت مقبول ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp