ترجمان ریلوے : شیخ رشید کی طبیعت اب بہتر ہے


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، جن میں کچھ دن قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن وہ فی الحال ہسپتال داخل ہیں۔

سرکاری چینل پی ٹی وی نیوز کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو کچھ دیر قبل ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی طبعیت ’بہتر ہے۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ سہولیات کے پیش نظر انھیں ہسپتال داخل کرایا گیا۔ ’کچھ دیر قبل بھی رابطہ ہوا۔ شیخ صاحب بالکل ٹھیک ہیں۔‘

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ: ’شیخ رشید صاحب ہمارے انتہائی اہم اور پیارے ساتھی ہیں۔ غریب نواز اور ہمیشہ کابینہ میں عوام کی بات کرنے والے ہیں۔ اللہ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے، آمین۔‘


بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp