میری جہالت تھی کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا: ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈال کر غلطی کی۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کسی کو ووٹ دیا تھا؟
اس پر جواب دیتے ہوئے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجدشعیب نے کہا کہ ایک دو سال کا بچہ بھی گرم چیز کو ہا تھ لگائے تو اسے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گرم چیز ہے آئندہ اس کے قریب نہیں جانا۔ میں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا، اب میں اپنی جہالت کا اعتراف کرلیتا ہوں۔ یہ بات سن کر پروگرام میں موجود دیگر افراد نے مسکرانا شروع کردیا اور کہا کہ جنرل صاحب نے دیانت داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔
Facebook Comments HS


