معروف عالمِ دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے


پاکستان کے معروف عالمِ دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مولانا طالب جوہری کچھ روز سے علیل تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

علامہ طالب جوہری شاعر، ذاکر، مورخ اور فلسفی تھے۔ انھوں نے قرآن کی تفیسر سمیت شاعری اور مذہب پر کتابیں بھی تحریر کی تھیں۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔

ان کی عمر 80 برس تھی۔

علامہ طالب کئی برسوں تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر بطور ذاکر واقعہ کربلا کی یاد میں خصوصی مجالس ’شامِ غریباں‘ پڑھا کرتے تھے۔ وہ اپنے انداز خطابت کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی بہت معروف تھے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤن نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp