الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہلی کیس میں بائیس نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا


\"imran\"

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی . عمران خان کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار پیش نہیں ہوا جبکہ انہوں نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت بھی مانگی . الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کو بائیس نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی . ادھر پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کے وکیل نے بھی دوران سماعت جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگا ، جہانگیر ترین کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے میرے موکل کو سنے بغیر ہی ریفرنس بھجوا دیا، ہمارے خلاف الزامات لگانے والے درخواست گزار بھی غیر حاضر ہیں. چیف الیکشن کمشنر نے جہانگیر ترین کیخلاف درخواست گزارمحمدخان ڈاہا کی غیرحاضری پربرہم کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ پچھلی سماعت پر بھی درخواست گزار موجود نہیں تھے، عدالت نے سماعت جواب داخل کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت بائیس نومبر تک ملتوی کر دی. واضح رہے کہ اسپیکرایازصادق نےطلال چوہدری سمیت دیگر ارکان اسمبلی کاریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیجاتھا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments