عمران خان ایک بزدل حکمران ہے: خلیل الرحمان قمر


ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے وزیر اعظم عمران خان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہو جائے، تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے وزیر اعظم سے کہا ” پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب”

ایک اور ٹویٹ میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ” میری اپنے فینز سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالی مت دیجیے، عمران خان میری بھی امید ہے، میں ڈر رہا ہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے۔”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments