فیمس ہونے کی چاہ



انسان میں ہمیشہ فیمس ہونے کا جنون کسی نہ کسی طرح سے موجود ہوتا ہے اور اس کے لیے انسانوں نے مختلف طریقوں سے اس جنون کو پایا تکمیل کرنے کے لئے مختلف ذرائع کا استعمال وقت کے ساتھ کرتے رہے۔

ماضی میں فیمس ہونے کے لیے انسان مختلف روپ مختلف کردار ادا کرتا رہا، کوئی درویش بنا کوئی سنت کوئی ہیرو بنا تو کوئی ولن، کوئی قاضی بن کر اپنے آپ کو منوانے کی کوشش میں لگا رہا تو کوئی شاعر تو کوئی قصہ گو، انسان کی خواہش رہی ہے کہ ان کے تعریف کرنے والے ان کے چاہنے والے ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں۔

یہی فیمس ہونے کی چاہ نے بہت سی قوموں کو آباد بھی کیا اور برباد بھی۔ ہٹلر کو بھی اپنے فیمس ہونے کی خواہش کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کو مروانا پڑا اور گاندھی نے بھی فیمس ہونے کی خواہش کی وجہ سے عدم تشدد کا پرچار کرنا پڑا۔ فیمس ہونے کی خواہش منفی ہو تو اس سے بربادی اور اگر فیمس ہونے کی خواہش مثبت ہو تو انسانی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

آج کے جدید دور کی بات کریں تو ٹیکنالوجی نے بھی انسان کے فیمس ہونے کی خواہش کو بہتر انداز میں انسان کے سامنے پیش کیا۔ اگر دیکھا جائے تو فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دوسرے سوشل ایپس انسان کے فیمس ہونے کی خواہش کو بڑھاوا دیتے ہیں جو سوشل ایپ سب سے زیادہ اس خواہش کو بڑھاوا دینے میں کامیاب رہا

وہ ایپ سب سے زیادہ پاپولر ہونے میں کامیاب رہا۔
کھیل کا میدان ہو یا پھر سوشل میڈیا پر فین فالوونگ یا پھر لائک کی دوڑ ہر جگہ فیمس ہونے کی دوڑ ہے۔

ہمیں اپنے آپ کو پرکھنا ہوگا کہ ہماری دوڑ مثبت ہے یا منفی ہے اگر ہماری یہ دوڑ منفی ہے تو اسے ضروری ہے کہ ہم مثبت ٹریک پر لائیں۔

ہمیں اپنی زندگی کے ہر شعبے میں فیمس ہونے کی چاہ کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے اگر کوئی کاروبار شروع کرنا ہو تو یہ سوچیں کہ ایسا کیا کرنا چاہیے جس سے کسٹمرز کے فیمس ہونے کی چاہ کو ابھارا جا سکے یا اگر کہیں نوکری کر رہے ہیں تو وہاں کیسے اپنے کولیگز کے فیمس ہونے کی چاہ کو ابھارا جا سکے اور آپ استاد ہیں تو اپنے شاگردوں کے فیمس ہونے کی چاہ کو ابھاریں تاکہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں۔ اپنے گھر میں اپنے دوستوں میں اس کے مثبت پہلوؤں کو اپلائی کرتے رہیں فیمس ہونے کی خواہش ہر انسان کے دل میں موجود ہے بس آپ نے اس کو صحیح طور پر اپلائی کرنے کی ضرورت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments