’سوشانت آج زندہ ہوتے تو شائقین دل بیچارہ کے ٹریلر کو سستی لو سٹوری قرار دیتے‘


سوشانت

بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی وفات کے بعد سے اُن کی زندگی کے مختلف پہلو، اُن کے انٹرویو، فلمیں اور اُن کی انڈسٹری میں مشکلات سوشل میڈیا پر مسلسل موضوعِ بحث رہی ہیں۔

سوشانت سنگھ کی زندگی کی آخری فلم دل بیچارہ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی، ایک بار پھر سوشانت سنگھ کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ لوگ سوشانت سنگھ کے معاملے میں بہت جذباتی ہو جاتے ہیں اور اس کا اظہار لوگوں کے پیغامات میں بہت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ہنی سنگھ نے لکھا دل بیچارہ کا ٹریلر دیکھ کر ملے جلے تاثرات ہیں۔ نہ ختم ہونے والی ماضی کی یادیں اور شوٹنگ کی پس پردہ کہانیاں سامنے آجاتی ہیں۔

یہ دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت اپنی وفات کے بعد ہی پورے انڈیا میں ایک ستارے بنے۔ افسوس کے ایک انتہائی قابل شخص کو بالی ووڈ نے نظر انداز کیا۔ آپ کی یاد ستائے گی۔

نیلیش شرما نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ انہیں پہلے وہ عزت نہیں ملی۔

نیلش شرما نے لکھا افسوس ناک حقیقت ہے کہ ان کی پہلے قدر نہیں کی گئی اور اس پیغام کے ساتھ انہوں نے بہت سے دوسرے ٹوئٹر صارفین کی طرح ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ اگر سوشانت آج زندہ ہوتے تو شائقین دل بیچارہ کے ٹریلر کو سستی لو سٹوری قرار دیتے۔ این فرینک کی کہاوت ہے کہ مرجانے والوں کو زندہ لوگوں سے زیادہ پھول ملتے ہیں کیونکہ پچھتاوے کا احساس شکر گزاری سے زیادہ سخت ہوتا ہے۔

ایسے ہی ایک سکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے پیوش چنگھانی نے لکھا کہ دراصل غلطی ہماری ہے۔ افسوسناک ضرور ہے مگر سچ یہی ہے۔ مگر اس بار ہمارے اندر پچھتاوے نے کچھ اہمیت اختیار کر لی ہے۔ میں اپنے آپ کو بدل رہا ہو۔ دل بچارہ وہ آخری بالی ووڈ فلم ہوگی جو میں دیکھوں گا۔ یہ وعدہ ہے۔

محمد سرفراز نے لکھا کہ ہمارار ستارہ اب سچ میں ستارہ ہوگیا ہے۔ اسے ٹویٹ کرتی رہیں اور ٹرینڈ چلاتے رہیں۔ ہمیں بہت مدد چاہیے۔

https://twitter.com/I_am_Shivanii/status/1280172599989813250?s=20

سمیرا نے لکھا اتنا پیارا، میں اپنے آنسوؤں کو روک نہیں پا رہی۔

کمال خان نے اس ٹریلر کی وڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ دل بیچارہ ٹریلر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ صرف پندرہ گھنٹوں میں اسے بائیس ملین بار اسے دیکھا جاچکا ہے۔ اس ٹریلر کو ضرور دیکھیں۔

https://twitter.com/crazy_sonam1/status/1280142725191532544?s=20

اس ٹریلر کی یوٹیوب وڈیوکا ایک سکرین شاٹ بہت سے صارفین نے شیئر کیا جس کے مطابق اس وڈیو کو جہاں پانچ لاکھ بار لائیک کیا گیا وہیں بارہ سو صارفین نے نا پسند بھی کیا۔ سونم نے اس سکرین شاٹ کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ کون لوگ ہیں۔ کچھ انسانیت تو دکھاؤ۔

بہت سے لوگوں نے ٹریلر کے ایک سین سے سوشانت سنگھ کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر لکھا تھا ہیلپ یعنی مدد۔ اسمیتا جسوال نے لکھا کہ اُن کی ٹی شرٹ پر لکھا ہے ہیلپ لیکن اُن کی مسکراہٹ سب درد چھپا رہی ہے۔

اور اس ٹریلر کے کچھ الفاظ نے لوگوں کے دل چھوئے۔ سیتو وسوادیا نے لکھا کہ میں نے ابھی دل بیچارہ کا ٹرلر دیکھا۔ سوشانت سنگھ کا آخری سفر۔ سوشانت شنگھ کی معصومیت اور مٹھاس نے اس بار مختلف طرح چھوا خاص طور پر وہ ڈائیلاگ جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے ہم فیصلہ نہیں کر سکتے مگر کیسے جینا ہے وہ ہم طے کر سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp