یورپی یونین کے بعد امریکہ نے بھی پی آئی اے پر پابندی لگا دی


یورپی یونین کے بعد امریکہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اجازت نامے کی منسوخی کے بعد پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلا سکے گی۔ یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئر لائن پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ دو روز قبل سیفٹی ایجنسی نے 32 رکن ممالک کو تجویز دی تھی کہ وہ بھی مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس پر پابندی عائد کردیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments