انٹراپی : زندگی نہایت پیچیدہ کیوں ہے؟


مرفی کا قول ہے ”جو کچھ بھی غلط ہو سکتا ہے، وہ غلط ہو جائے گا“ ۔ یہ قول زندگی کی تلخ اور اضطرابی کیفیت سے آگاہ کرتا ہے۔ دیکھا جائے تو مسائل کا جنم ازخود ہے اور مسائل کا حل ایک محنت طلب کام ہے جس کے لیے طاقت درکار ہوتی ہے۔

ایسا کیوں ہے؟

مرفی کی کہاوت زندگی کی ہر نہج پر دکھائی دیتی ہے کیونکہ یہ محض کہاوت نہیں بلکہ ہماری کائنات میں موجودہ قوتوں میں سے ایک بنیادی قوت ہے، یہ بنیادی قوت ہماری ہر کوشش کی پیروی کرتی ہے۔ یہ ہمارے درپیش مسائل میں کارفرما رہ کر ان میں مزید گڑبڑ کرتی ہے، اور وہ ہے انٹروپی۔

انٹروپی کیا ہے؟ اس سے ہمیں کیا فرق پڑتا ہے؟

تصور کریں کہ آپ کسی پہیلی کے ٹکڑوں کا ڈبہ زمین پر پھینک دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ٹکڑے زمین پر اس طرح آپس میں ٹکرائیں گے کہ باہم جڑ کر ایک مکمل پہیلی بنا دیں گے تو یقیناً آپ غلط ہیں کیونکہ حقیقت میں ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

کیوں؟

کیونکہ مشکلات اس کے خلاف بہت زیادہ ہیں۔ اسی طرح آپ ساحل سمندر پر ایک ریت کا قلعہ بناتے ہیں کہ اچانک ہوا کی لہر سے قلعہ بکھر جاتا ہے آپ ریت دوبارہ سمیٹتے ہیں اور قلعہ بناتے ہیں لیکن ریت کے ذروں کی ترتیب اب بدل چکی ہے آپ کوشش کے باوجود بھی ریت کے ذروں کو پہلے والے مقام پر نہیں ٹکا سکتے۔

مسئلہ انٹراپی جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے۔ یہ قدرتی مظہر ہے کہ اشیاء وقت کے ساتھ ساتھ بے ترتیب ہو جاتی ہیں جیسے کار کا زنگ لگنا، پہاڑوں کا ذروں میں تحلیل ہونا، محل کا کھنڈرات بننا اور انسان کا بوڑھا ہونا۔

تھرمو ڈائی نامکس کے قانون کے مطابق اشیاء غیر منظم ہوتی جائیں گی۔

عظیم برطانوی سائنسدان آرتھر ایڈ یٹینگسٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی بھی شے تھرموڈائینیمکس کے دوسرے قانون سے نہیں بچ سکتی۔ انٹراپی کی کھینچ بے لگام ہے۔ ہر شے کو زوال ہے اور اضطراب ہمیشہ بڑھتا رہے گا مگر آپ انٹراپی کو شکست دے سکتے ہیں مگر کیسے؟

انٹراپی کے پل کو پار کرنے کے لیے آپ کا محنت اور طاقت درکار ہے یوں آپ پہیلی حل کر سکتے ہیں۔
عام زندگی میں انٹراپی کا اطلاق:
شادی کیوں مشکل ہے؟

خوش کن خاندانوں کا ڈھانچہ ایک جیسا ہوتا ہے کیونکہ خوش کن وجوہات ایک سی ہیں جبکہ نا خوش کن خاندانوں میں ناخوش رہنے کی وجوہات ہر ایک کی منفرد ہیں، وہ اپنی طرح سے نا خوش ہیں۔

فن خوبصورت کیوں ہے؟

فن کار اپنی مرضی سے ایک منظم و مطابقت سے فن پارہ تشکیل دیتا ہے جس میں انٹراپی کا امکان کم ہوتا ہے، لہذا ہمیں فن کی قدر کرنی چاہیے اور اسے کسی مقدس شے کی طرح سمجھنا چاہیے۔

چلیں مرفی کے قول کی طرف واپس آتے ہیں کہ جو کچھ بھی غلط ہو سکتا ہے، وہ غلط ہو جائے گا۔ انٹراپی اس کی اچھی وضاحت پیش کرتی ہے کیونکہ مرفی کی کہاوت زندگی میں کثرت سے پایا جاتا ہے، چیزیں صیح سے زیادہ غلط ہو سکتی ہیں، زندگی میں مشکلات اس وجہ سے پیش نہیں آتیں کہ سیارے غلط نشان پر ہیں یا کوئی اور کائناتی قوت آپ کے خلاف سازش کر رہی ہے یہ کام صرف انٹراپی کا ہے۔

زندگی کو آسان بنانا مشکل ترین کام ہے کیونکہ ہر شے آپ کا زیادہ سے زیادہ پیچیدگی کی طرف راغب کرتی ہے۔
لیکن یہ کسی کی غلطی نہیں ہے کہ زندگی میں پریشانیاں ہی لیکن ہم ان پریشانیوں کو حل کر سکتے ہیں۔

زندگی، دماغ اور انسان کی جدو جہد کا حتمی مقصد توانائی اور معلومات کو انٹراپی کے خلاف استعمال کرنا ہے۔

Facebook Comments HS