پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین کی چھٹی


پنجاب حکومت کے ایک نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے میجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔   انہیں فوری طور پر پنجاب سروسز اور عمومی انتظامیہ کے محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رائے منظور حسین نے حالیہ دنوں میں نجی سکولوں میں پڑھائی جانے والی 100 سے زائد کتب پر پابندی لگا دی تھی۔ ان کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں انہوں  نے اپنے فیصلے پر تنقید کرنے والوں کو لبرل فاشسٹ قرار دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).