زندگی ہے تو رفاقت بھی ہے


ہوگئی صبح تمھاری ٹائم دیکھا ہے کیا ہورہا ہے بارہ بج رہے ہیں پتا بھی ہے ماسی نہیں آئے گی مگر مجال ہے جو تم وقت پر اٹھ جاؤ کپڑوں کا ڈھیر جمع ہورہا ہے رات کو بیگم صاحبہ نے یہ کہا برتن میں صبح دھولوگی مگر برتن تو بستر پر لیٹے لیٹے دھل جاتے ہیں جو صبح اٹھا نہیں گیا ظاہری سی بات ہے اللہ رسول کرنا نہیں مگر نیٹ فلیسکس بیٹھ کر ساری رات دیکھنا ہے تمھیں اس گھر کی میں نوکرانی ہو ں نہ مسز فاروق نے کمرے سے باہر آتی ہوئی فضاکو باتیں سنانی شروع کردیں۔

ٹرن ٹرن ہوگیا یہ فون بجنا شروع لاک ڈاؤن کے باوجود لوگوں کو چین نہیں ہے۔ ہیلو، جی السلام علیکم انٹی فائزہ بات کررہی ہوں۔ ہاں! بولو کیا کام ہے کیوں کال کی ہے؟ انٹی کورونا کی وجہ سے سماجی دوری کا اتنا کہہ رہے ہیں کہ میرا آپ سے ملنے کا اتنا دل چاہ رہا ہے مگر احتیاطی تدبیر کے تحت میں نہیں آ رہی ہوں مگر میں نے آپ کے لیے پراٹھے بنائے ہیں آپ برآمدے سے ٹوکری نیچے کردیں میں بھیج دوں گی۔ اچھا ٹھیک ہے۔

ایک تو اس لڑکی نے تنگ کر رکھا ہے۔ مگر کسی کام کی تو ہے یہاں تو نہ پکانا، نہ صفائی بس بستر اور موبائل مسز فاروق کو پھر فضا کو طعنہ دینا یاد آیا

کیا ہوا ہے امی کس نے تنگ کر رکھا ہے؟ رافع آنگڑائیاں لیتا ہو ا آیا۔

ارے پڑوسیوں کو ساری محبتیں اس لاک ڈاؤن میں یاد آ رہی ہے۔ کہاں جارہی ہیں مجھے ناشتہ تو دیدیں۔ رکو آتی ہوں۔ یہ کہتے ہوئے مسز فاروق برآمدے کی طرف چلی گئی اور دو منٹ بعد اندر آتی ہوئی دکھائی دی۔

اماں ناشتہ تو دیں دے۔ کمینے تیری سگی نے بھیج دیا تیرے لیے ناشتہ جانتی ہوں میں جب سے یہ لاک ڈاؤن ہوا تیرا میل ملاپ کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور تیری وہ کم بخت انٹی پلیز ٹوکری نیچے کر دیں اور کبھی بریانی، زینگر، رول، پراٹھے بنا کر بھیج رہی ہیں۔

اماں آپ تو ایسے کہہ رہی ہیں جیسے ایک پراٹھا بھیجا ہو اور اس نے تو کہا ہے کہ آپ کے لیے بھیجا ہے۔ ارے چھوڑو سب ڈرامے ہیں

وہ تو سب کے لیے اس لیے بھیجتی ہے کہ مجھے شک نہ ہو مگر مجھے سب پتا ہے یہ چکر کب سے چل رہا ہے! ارے اماں اتنا ہی یقین ہے تو نکاح کرادیں دیکھے بات مانیں خرچہ بھی کم ہوگا اور سماجی دوری قائم رکھتے ہوئے صرف شرعی نکاح ہوگا اب دیکھے نہ اسے آپ لوگوں کا کتنا خیال ہے ایسے تو آ پ کو پتا ہے وہ فضا کو کبھی ڈائجسٹ اور کبھی کچھ سمجھنے کے بہانے آتی رہتی ہے مگر جب سے کورونا کا سنا ہے نہیں آتی مگر مسلسل آپ کی پسند کی چیزیں بھیجتی رہتی ہے بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو تم اس کورونا اور لاک ڈاؤن نے لوگوں کی حقیقتیں واضح کردی ہے زندگی کی بے ثباتی کا بتادیا ہے اور یہ بھی کہ اللہ سے لو لگا کر ہی سکون ملتا ہے صرف اس پر اعتبار کرنا چاہیے اور یہ بھی شادی کا مطلب صرف نکاح ہے اب دیکھ لو نہ شوبز میں سے کتنے لوگوں نے نکاح کر لیا یوں تو یہ لوگ کتنا پیسہ بہا کر شادی کرتے ہیں مگر اس کورونا نے سیکھا دیا رفاقت ضروری ہے نہ کہ بڑے بڑی محافل سجانا اس لیے میں بھی اب تیرا رشتہ لے کر جاتی ہوں اور خیر سے نکاح کراتی ہوں کیونکہ تیرا دل ملا ہوا ہے اس لیے تیرا فاصلہ بھی ختم کردیتی ہو ں یہ کہہ کر مسز فاروق مسز نواب کو فون کرنے چلی گئی اور پیچھے بیٹھی فضا کو رافع منہ چڑانے لگا کیونکہ اسے صبح صبح لیکچر ملا تھا اور رافع بڑی چالاکی سے بازی مار گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).