نواز شریف کی تازہ تصویر پر مریم نواز کا ٹویٹ


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے چہل قدمی کی تازہ تصویر سامنے آنے کے بعد ان کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کروڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور ان کی ایک جھلک، ایک مسکراہٹ سے کروڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں۔ اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی اپنے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بارش کے موسم میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی کچھ روز میں سرجری ہونی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں سرجری سے قبل روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی تاکید کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).