صدر ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئل سے مقدمہ ہار گئے: 75 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم


امریکی ریاست کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 44 ہزار 100 ڈالر (تقریباً 75 لاکھ روپے) کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سنہ 2016 کے صدارتی انتخابات سے 11 دن پہلے ہوئے معاہدے کی رو سے سٹورمی ڈینیلزنے ٹرمپ کے خلاف کیس جیت لیا ہے ۔ مذکورہ سمجھوتے کے مطابق ہارنے والے فریق کو وکیلوں کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ کو وکیلوں کی فیسوں کی مد میں 44 ہزار 100 ڈالر (تقریباً 75 لاکھ روپے) کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ فحش فلموں کی اداکارہ نے دعوی کیا تھا کہ 2006 اور 2007 میں ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات تھے جس کے بارے میں خاموشی اختیار کرنے کے لئے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا اور انہیں اس کے لئے پیسے ملتے تھے۔

6 مارچ 2018 کو پورن سٹار نے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے جو غیرعملی سمجھوتہ کیا تھا وہ قابل عمل نہیں تھا کیونکہ ٹرمپ نے کبھی بھی اس پر ذاتی طور پر دستخط نہیں کیے تھے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).