انور ساجدی کے کالم پر سینیٹر پرویز رشید کا ردعمل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم لیگ (نواز کے نائب صدر) محترم سینیٹر پرویز رشید نے ہم سب میں 26 اگست 2020 کو شائع ہونے والے انور ساجدی صاحب کے کالم پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس سینیٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے “ہماری صفوں” کا لفظ استعمال کیا تھا۔ پارلیمانی روایت میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو دو فریق سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ ہماری صفوں سے مراد حزب اختلاف کے تمام اراکین تھے اور کسی خاص جماعت کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا۔ محترم کالم نگار نے ان کے الفاظ سے درست مطلب نہیں نکالا۔

سینیٹر پرویز رشید نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی جماعت یا رہنما کے بارے میں اشارہ نہیں کیا اور محترم کالم نگار نے یہ گمان کرنے میں عجلت سے کام لیا ہے کہ میں نے اپنی قیادت کے اشارے پر یہ بات کہی۔

ادارہ “ہم سب” اس تسامح پر سینیٹر پرویز رشید سے معذرت خواہ ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •