صنفی تشدد کے خاتمہ کے لئے ایک ورکشاپ


مورخہ 26 اگست، 2020 ء بروز منگل کو لاہور میں سرچ فار جسٹس (SEARCH FOR JUSTICE) کی جانب سے ہوٹل کارلٹن ٹاور (HOTEL CARLTON TOWER) میں ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی سربراہی سرچ فار جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر افتخار مبارک کر رہے تھے۔ نیز ان کے ساتھ ان کی ٹیم کے ممبران بھی شامل تھے۔

”سرچ فار جسٹس ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو معاشرے کے پسماندہ طبقات ( بالخصوص بچے اور لڑکیاں ) کی با اختیاری یقنیی بنانے کے لیے آسٹریلین ہائی کمیشن (پاکستان) کے تعاون سے مصروف عمل ہے“

ورکشاپ کا مقصد معاشرے میں ہونے والے مرد و عورت میں صنفی تشدد کے خاتمہ کے لئے قوانین اور اداروں سے واقفیت کو نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ نیز اس ورکشاپ میں نوجوان نسل کو آگاہ کیا گیا کہ معاشرے میں مرد و خواتین کے کیا حقوق ہیں اور ان حقوق کے دفاع میں پاکستانی قانون کس طرح سے حق دیتا ہے اور ان حقوق کے لئے پاکستان میں کون سے ادارے قائم ہیں۔ ورکشاپ میں صنفی تشدد کے خاتمے کے لئے تفصیلی بحث ہوئی جس میں قانون میں موجود شکوں کا تفصیل سے بتایا گیا اور ساتھ ہی میں پاکستان میں کون سے ادارے ایسے ہیں جو اس پر کام کر رہے ہیں۔

نیز ان پہلوں کو بھی بحث کا حصہ بنایا گیا جس کی وجہ سے صنفی تشدد کا خاتمہ ہونے کی بجائے روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔ مثال کے طور پر غیرت کے نام پر عورتوں کا قتل، کم عمری میں شادی، جائیداد سے عاری کرنا، کام کرنے کی جگہ / اوقات میں ہراساں کرنا، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ہراساں کرنا، اور ذہنی طور پر ڈرا دمکا کر مفلوج کرنا وغیرہ شامل ہے۔

میں نے بطور طالب علم میڈیا اور ماس کمیونیکیشن کا اس ورکشاپ میں شرکت کی اور میں نے ورکشاپ میں اس چیز کو محسوس کیا کہ نوجوان نسل کو اگاہی کے ساتھ ساتھ با اختیار بنانا ہوگا تا کہ وہ اپنے اردگرد کے معاشرے میں صنفی تشدد کا خاتمہ کر سکے۔ اس خطہ بالخصوص پاکستانی معاشرے میں ہونے والے مرد و عورت میں صنفی تشدد کے خلاف قانونی اور ادارتی جنگ لڑ سکے اور صیح معنی میں پرامن معاشرے کا قیام عمل لایا جاسکے جہاں سب کو برابر ی کے حقوق حاصل ہو اور یہی دین اسلام و دیگر مذاہب اور عالمی معاہدہ انسانی حقوق بھی کہتا ہے۔

اس ورکشاپ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی اور ورکشاپ کے اختتامی مراحل میں سوال جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں لڑکیوں اور لڑکوں نے پینل سے مختلف سوالات کیے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ یہ ایک مفید اور معلوماتی سیشن تھا۔ ورکشاپ صبح سے شام تک جاری رہی اور اس دوران شرکائے ورکشاپ کی لنچ اور چائے سے تواضع کی گئی اور ورکشاپ کے آخر میں شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے بعد از شرکا کی گروپ فوٹو بھی لی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).