جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان کے ٹیکس ریکارڈ کا مطالبہ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ مانگ لیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو اپنے مفصل جواب میں کہا کہ ایف بی آر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میرا ٹیکس ریکارڈ عام شہریوں کو فراہم کیا۔ سرینا عیسیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان، وحید ڈوگر، اشفاق احمد کا ٹیکس ریکارڈ دیا جائے۔
انہوں نے ایف بی آر کو اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ ان افراد کے خاندان کے ذرائع آمدن، انکم ٹیکس اور ٹیکس ریٹرن سمیت بیرون ممالک بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
Facebook Comments HS


