خطیب اور پیش امام 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے پکڑا گیا
میر پور خاص: میر پور خاص کے تعلقہ جھڈو میں مسجد کمیٹی کے رکن نے خطیب اور پیش امام وقار کمہار کو 12 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تاہم موقع پر ہاتھا پائی کے دوران ملزم وقار کمیٹی کے رکن کو دھکا دے کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجمع کو منتشر کردیا۔
رات گئے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف ایف آئی آر 103/2020 درج کرلی گئی ہے۔ ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔
Facebook Comments HS


