الجزیرہ انٹرویو کے پہلے ہی سوال پر عمراں خان نے غصے میں مائیک اتار پھینکا


میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے الجزیرہ ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب پہلے ہی سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے اور مائیک اتار پھینکا۔  وزیراعظم نے شدید غصے کے عالم میں کہا کہ یہ انٹرویو کس نے ارینج کیا تھا تو وزیراطلاعات شبلی فراز اور وزارت اطلاعات کے حکام نے بتایا کہ ان کا اس انٹرویو کو ارینج کرنے میں کوئی کردار نہیں، یہ ایک معاون خصوصی کی جانب سے ارینج کیا گیا ہے، جس پر وزیراعظم نے خفگی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اینکر نے ان سے پہلا سوال ہی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں سے متعلق کیا تھا اور یہ سوال اتنا سخت تھا کہ وزیراعظم پہلے سوال پر ہی غصے میں آگئے اور انہوں نے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے دیگر سوالات کے جوابات دینے کے لئے انٹرویو مکمل کیا۔ جس میں انہوں نے میڈیا کی آزادی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بالواسطہ طور پر مطیع اللہ جان کے اغوا پر متنازع تبصرہ بھی کیا۔

Facebook Comments HS