مفتی عبدالقوی کی چینی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ممتاز عالم دین اور پاکستان تحریک انصاف کے علما ونگ کے سابق سربراہ مفتی عبدالقوی اپنے دبنگ بیانات اور دیگر وجوہات کے سہارے خبروں میں رہتے ہیں۔ اب مفتی عبدالقوی کی ایک غیر ملکی نوجوان خاتون کے ساتھ والہانہ رقص کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی ایک نوجوان چینی خاتون کے ساتھ پرجوش طریقے سے رقص میں مصروف ہے اور وہ اپنی فربہی کو خاطر میں لائے بغیر دوست ملک سے آنے والی لعبت خوش خصال کی مہمان نوازی کا حق ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رقص میں ایک موزوں مقام پر انہیں خاتون کا ہاتھ پکڑ کر انہیں مغربی ادناز کے رقص میں گھماتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں مفتی عبدالقوی اور چینی خاتون کے علاوہ دو اور بھی افراد دکھائی دے رہے ہیں۔ ابھی تک مفتی قوی کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی رویت ہلال کیمٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور انہیں قندیل بلوچ سکینڈل کے بعد اس منصب سے سبک دوش کیا گیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •