میں ٹھرک پوری کرنے کے لئے راحت کاظمی کے ساتھ ری ٹیکس کر رہی تھی: اداکارہ عفت عمر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عفت عمر کے ایک متنازع کلپ نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ عفت عمر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ ”اداکار راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔ میں نے ان کے ساتھ بہت جھپیاں ڈالی تھیں اور میں ان کے ساتھ جھپیاں ڈالنے کے لیے ری ٹیکس کرواتی تھی۔ عفت عمر نے مزید کہا کہ اگرچہ راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنا ٹھرک پورا کر رہی تھی۔“

انہوں نے کہ اکہ بعد میں راحت کاظمی کو معلوم ہو گیا تھا اور میں نے ان سے کہا کہ مجھے یہ بہرصورت کرنا تھا۔ بظاہر ہلکے پھلکے پیرائے میں ہونے والی یہ گفتگو آف کیمرہ کی گئی تھی اور اسے دانستہ طور پر لیک کیا گیا ہے۔

عفت عمر می ٹو مہم کی پرجوش حامی رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کو اس بیان کے بعد منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •