” میں بے گناہ ہوں، ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کراؤ“ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ماڈل ٹاؤن تھانہ پہنچ گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور موٹروے پر دوبچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کیس میں مفرور ملزم وقار الحسن از خود ماڈل ٹاؤن تھانے میں پیش ہو گیا لیکن اس نے جرم ماننے سے انکار کر دیاہے اور ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم وقار الحسن ماڈل ٹاؤن میں واقع سی آئی اے تھانے میں خود پیش ہو گیا ہے اور اس نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا میں نے کوئی جرم نہیں کیا، کیس کے مرکزی ملزم کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں بے گناہ ہوں اور میرا ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کروایا جائے۔ ملزم وقار الحسن شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار کا رہنے والا ہے۔
بشکریہ روزنامہ پاکستان۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •