ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسلم لیگی رہنما محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی


پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مسلم لیگی رہنما محمد زبیر نے دو ملاقاتیں کیں جن میں نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں بات کی گئی ۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف سے لیگی رہنما محمد زبیر نے 2 ملاقاتیں کیں۔ دونوں ملاقاتیں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں۔ پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں ہوئی اور دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی، دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں جن میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دونوں ملاقاتیں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے تھیں۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے واضح کردیا کہ قانونی مسائل عدالتوں کے ذریعے حل ہوں گے اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ سے حل ہوں گے ، ان معاملات سے فوج کو دور رکھا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).