راولپنڈی میں دس سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار


راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس کو متاثرہ بچے کے والد جمال نے درخواست دی کہ حامد علی نے میرے 10 سالہ بیٹے سے زیادتی کی، جس پر ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم حامد علی کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ بچے اور ملزم کا میڈیکل بھی کروالیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).