فرنچ اوپن: رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ کو شکت دے کر 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا


رافیل نڈال
سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکت دے کر فرنچ اوپن ٹائٹل 13ویں بار اپنے نام کر لیا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ انھوں نے راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

رافیل نڈال نے عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کو 6-0، 6-2 اور 7-5 سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ کا سنہ 2020 کا یہ پہلا میچ ہے جس میں وہ کسی بھی سیٹ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ نوواک جوکووچ کی اس شکست کا مطلب یہ بھی ہے کہ وہ 18واں گرینڈ سلیم جیتنے کے اعزاز سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کامیابی کے بعد نڈال فرنچ اوپن میں 100 سنگل میچ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رافیل نڈال 11 ویں بار فرینچ اوپن کے فاتح

ٹینس کے غیرمعروف ہیروز

راجر فیڈرر: تاریخ کے بہترین ٹینس کھلاڑی

میچ جیتنے پر رافیل نڈال نے کہا: ’یہاں جیتنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘

’سچ کہوں تو میں 20 گرینڈ سلیم جتینے اور راجر کا ریکارڈ برابر کرنے کے بارے میں ںہیں سوچ رہا میرے لیے یہ صرف فرنچ اوپن میں ایک جیت ہے۔‘

نووک ڈچووک

’میں نے اپنے کرئیر کے اہم ترین لمحات یہاں گزارے ہیں۔‘

’یہاں کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس شہر اور اس کورٹ کے ساتھ میری محبت کی کہانی ناقابل فراموش ہے۔‘

یاد رہے کہ رافیل نڈال نے سنہ 2005 میں 20 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ فرنچ اوپن چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ مسلسل سنہ 2008 تک چیمپیئن رہے تاہم سنہ 2009 میں راجر فیڈرر نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا تھا۔

اس برس دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بہت سی چیزوں کی وجہ سے غیر یقینی کی صورتحال ہے۔

نڈال کے مطابق ماضی کی نسبت اس ٹورنامنٹ کا جون کی بجائے اکتوبر میں ہونا اور ٹینس کورٹ میں معمول کی تیاری نہ کرنے سے انھیں یہ فرنچ اوپن اب تک کا سب سے مشکل مقابلہ لگ رہا تھا۔

لیکن انھوں نے تمام تر چیلنجز کے باوجود بہترین انداز میں کامیابی حاصل کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32497 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp